پیپلزپارٹی کے ناانصافی سے تنگ جیالے بھی عمران خان کے ووٹرز ہونگے
نیویارک (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر مزمل انوار نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عمران خان یا تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ناانصافی سے تنگ پیپلز پارٹی کے جیالے بھی عمران خان کے ووٹرز ثابت ہونگے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل یاسر اقبال اور ارمغان شاہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں قوم نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور اس کے نتیجے میں برسر اقتدار آئی توقوم کی کسی بھی بیٹی کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت نہیں کیا جائے گا ڈرون حملے نہیں کرنے دئیے جائینگے ۔انوار مزمل اور یاسرعلی نے کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان ڈونرز کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے منعقدہ فنڈریزنگ ڈنر کے سلسلے میں بھرپور تعاون کیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی فنڈریزنگ کے سلسلے میں تمام اعداد وشمار سامنے نہیں آئے ہیں ۔لوگ بدستور چیک روانہ کر رہے ہیں تاہم 50ہزار ڈالر سے زائدکی رقم جمع ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سال بھر میں امریکہ اور کینیڈا میں متعددفنڈریزنگ تقریبات کے ذریعے 2ملین ڈالر سے زیادہ کے فنڈز اکٹھے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال کیلئے فنڈز عمران خان کینسر اپیل کے تحت جمع کئے جاتے ہیں ۔ مزمل انورنے کہا کہ عمران خان کا اس بات پریقین ہے کہ پاکستان سے باہر پاکستانیوں کا ایک بڑا طبقہ ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت چل رہی ہے ۔سمندر پار پاکستانی قابل قدرہیں جو ہر سال اربوں ڈالرکا زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں اس لئے پاکستان تحریک انصاف سمندر پار پاکستانیوں خصوصاً نارتھ امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی چاہتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بیرون ممالک دو حصے ہیں ایک سیاسی ہے جو پاکستان تحریک انصاف انٹرنیشنل کے تحت سرگرم عمل ہے ۔نیویارک چیپٹر اسی کا حصہ ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف ایل ایل سی مالی معاملات کو کنٹرول کرتی ہے اور فنڈریزنگ کے ذریعے حاصل رقوم اسی کے ذریعے پاکستان پر منتقل ہوتے ہیں اس کی باقاعدہ آڈیٹنگ ہوتی ہے اور ڈاکٹر نصر اللہ آڈٹ کی نگرانی کرتے ہیں ۔PTIایل ایل سی بنانے کا مقصد ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانا ہے ۔مزمل انوار نے بتایا کہ پاکستان تحریک اصناف یو ایس اے واحد سیاسی جماعت ہے جو امریکہ میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور ٹیکس آئی ڈی کے تحت سرگرم عمل ہے ۔یاسر علی نے اس موقع پر بتایا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ متحرک اور سرگرم عمل کیا جائے اور مل جل کر ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے جن میں کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ قریب لایا جائے اسی سلسلے میں عید الفطر کے فوری بعد عید ملن پارٹی منعقد کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب کو بامقصد بنانے کیلئے ہم کمیونٹی کو امیگریشن ،ہیٹ کرائمز اور صحت کے امور سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے مختلف ڈیسک قائم کرینگے جہاں متعلقہ ماہرین کمیونٹی کو ان کی ضرورت کے مطابق معلومات فراہم کریں گے ۔اس کے علاوہ 17ستمبر کو ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں انٹرنیشنل افیئرز کے سیکرٹری جنرل اور ترجمان برائے ہیلتھ ڈاکٹر ہمایوں خصوصی طور پر شریک ہونگے ۔ایک سوال کے جواب میں انوار مزمل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے تمام چیپٹرز کو تسلیم کرتے ہیں اور انکی کارکردگی کے معترف بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹی رکنیت سازی کے سلسلے میں سال بھر میں 5ہزار ممبران کا ہدف مقرر کرنے کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اب تک 2ہزار ممبران ہوچکے ہیں ہماری کوشش ہے کہ سال کے اختتام تک تین مزید تین ہزار ممبران بنا لئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں وہ موجودہ قیادت سے بیزار ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے مگر کبھی اہل اور ایماندار قیادت قوم کو میسر نہیں آئی ۔عمران خان میں وہ تمام صلاحیتیں اور جذبہ موجود ہیں جس کے تحت وہ پاکستان کی بہتر قیادت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رائیٹ یا لیفٹ ونگ کی نہیں بلکہ رائیٹ اور رانگ کی سیاست ہے ۔سیاستدانوں کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ کر کیا رہے ہیں ۔پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اسے اہل قیادت نہیں ملی مگر اب عوام جاگ چکے ہیں وہ اعلیٰ کردار کے حامل عمران خان جیسی قیادت کے متمنی ہیں اور انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف سربراقتدار آئے گی ۔

1 Response for “پیپلزپارٹی کے ناانصافی سے تنگ جیالے بھی عمران خان کے ووٹرز ہونگے”
You must be logged in to post a comment Login

Aman انشاٗ اللہ ایسا ہی ہوگا۔