وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کریں گے ۔سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد نے واقعے کے فوری بعدکل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔سندھ بار کونسل نے بھی عدالتی بائیکاٹ کی حمایت کا اعلان کیاہے، چیئرمین سندھ بار کونسل افتخار قاضی نے وکلاء کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، کراچی بار کونسل نے بھی آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وکیلوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے پر حکمت عملے طے کی جائیگی، جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ملیر سے ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین وکیل قتل کردیئے،جبکہ ایک زخمی سول اسپتال میں زیر علاج ہے
You must be logged in to post a comment Login