ادویات ری ایکشن: ہلاکتیں بڑھ کر100 ہوگئیں
چین میں سنہ دو ہزار آٹھ میں ناقص اور خطرناک دودھ کا ایک سکینڈل سامنے آیا ۔تین لاکھ بچے میلامائن اور دیگر کیمیکلز سے آلودہ دودھ سے متاثر ہوئے۔ آٹھ سو ساٹھ بچے اسپتال میں داخل ہوئے اور چھ بچے ہلاک ہوگئے۔حکومتِ چین نے سکینڈل کی ذمہ دار کمپنی سنلو کا بوریا بستر گول کروادیا۔
مقدمے کے نتیجے میں دو زمہ دار اہلکاروں کو فائرنگ سکواڈ نے گولی مار دی۔ایک کو معطل سزائے موت سنائی گئی۔تین کو عمرقید ہوئی، دو کو پندرہ برس قید ملی۔کوالٹی کنٹرول کے ڈائریکٹر سمیت آٹھ اعلیٰ افسروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔اس قدر سختی کے باوجود گیارہ ممالک نے چین سے ڈیری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی اور چین سے آنے والی تیار شدہ خوراک باقی دنیا کے لیے مشکوک ہوگئی۔
چین میں سنہ دو ہزار آٹھ میں ناقص اور خطرناک دودھ کا ایک سکینڈل سامنے آیا
پاکستان میں انسانی استعمال کی خوراک، کھاد اور ادویات میں ملاوٹ اور جعلی تیاری و فروخت پر قتل کی دفعہ تین سو دو عائد نہیں کی جا سکتی۔زیادہ سے زیادہ لائسنس منسوخ ہو سکتا ہے یا مجرمانہ غفلت کا مقدمہ بن سکتا ہے اور سزا بھی صرف چند سال ہے اور یہ سزا بھی پوری ہونے سے پہلے ہی رہائی مل جاتی ہے۔

